فیصل آباد، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، چھت گر گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، چھت گر گئی
فیصل آباد، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، چھت گر گئی

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے دوران فیکٹری کی چھت گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں آگ آج دن کے وقت لگی۔ آگ کے خوفناک شعلوں نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردی کاخدشہ، صدرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کی جائیں۔خرم شیر زمان

کراچی، صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 2افراد زخمی، آگ پر قابو پالیا گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے۔ فیکٹری کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ 

فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث فضا میں دھویں کے بادل دور دور سے نظر آنے لگے۔ ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر میں واقع وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے دوران 50 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں کولنگ کا عمل رات بھر جاری رہا۔

آج سے 3 روز قبل خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 سے زائد دکانیں اور گودام راکھ کا ڈھیر بن گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Posts