جہلم: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے درخت کاٹے جس کے نتیجے میں لاہور بری طرح متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے الزام سابق حکمرانوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے ہر سال سردیوں میں لاہور میں اسموگ اور دھند چھائی رہتی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر برقرار
ہائیکورٹ کا سموگ کے باعث نجی دفاتر کو عملے کی حاضری نصف کرنے کا حکم
ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کےد وران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ درختوں کو بڑی تعداد میں کاٹنے کے باعث لاہور، گردونواح، پنجاب اور مجموعی طور پر پاکستان کے جنگلات بری طرح متاثر ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان سے قبل ماحولیات پر بات نہیں ہوئی۔
خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ماحولیات پر بات نہ ہونے کی وجہ قیادت کی کمی ہے، جس سے جنگلات اور ماحول دوست سرگرمیاں بھی کم ہوئیں۔ گھٹن اور بیماریاں روکنے کیلئے درخت لگانا اور ان کی نشوونما ضروری ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جب پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار آئی تو بلین ٹری سونامی منصوبہ پہلی بار عوام تک پہنچا۔ وزیر اعظم نے حلف اٹھاتے ہی پہلا منصوبہ ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا بنایا۔
وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ماحولیات پر زور دینے کا مقصد پاکستان کی آئندہ نسلوں کو محفوظ کرنا تھا جو وزیر اعظم کا ویژن ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کی توجہ ماحولیات پر کم رہی، جس کے باعث سانس کی بیماریاں اور کینسر پھیلا۔