لندن: ایمیزون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اگلے سال سے برطانیہ میں جاری کردہ ویزا کریڈٹ کارڈز کو قبول کرنا بند کر دے گا کیونکہ اس سے ادائیگی کے پروسیس میں لین دین کے لیے زیادہ فیس وصول کی جاتی ہے۔
ایمیزون کے ترجمان نے ای میل کیے گئے بیان میں کہا، ”ویزا کی ادائیگیوں کی مسلسل بلند قیمت کے نتیجے میں، ہمیں افسوس ہے کہ جنوری 2022 سے برطانیہ کے جاری کردہ ویزا کریڈٹ کارڈز کو مزید قبول نہیں کیا جائے گا۔
کمپنی نے اپنے صارفین کو ایک نوٹ میں کہا کہ ایمیزون کے صارفین اب بھی ویزا ڈیبٹ کارڈز، ماسٹر کارڈ اور ایمیکس کریڈٹ کارڈز اور یوروکارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
تاجروں کی جانب سے طویل عرصے سے ادائیگی کے طریقہ کار اور لین دین کی فیس کے حوالے سے اختلافات سامنے آرہے ہیں، کروگر یونٹ نے 2019 میں ضرورت سے زیادہ فیس کا حوالہ دیتے ہوئے ویزا کے کریڈٹ کارڈز کو قبول کرنا بند کر دیا۔
مزید پڑھیں: یو ٹیوب کا ڈس لائیکس کی تعداد خفیہ رکھنے کا آپشن متعارف کرانیکا اعلان