حکومت کو دھچکا،الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال غیر یقینی قراریدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Use of electronic voting machines in upcoming elections becomes doubtful

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بل منظوری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں،آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ، ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔

دوسری جانب وزارت سائنس وٹیکنالوجی کاکہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مخصوص فیچرز رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی

ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے،عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر 37 اعتراضات اٹھائے تھے،کمیشن نے ایک دستاویز میں خبردار کیا کہ مشین میں چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے اور اس کا سافٹ وئیر آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئین کے مطابق آزادانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات نہیں ہو سکتے۔

Related Posts