صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد نے اسلاموفوبیا پر مبنی بھارتی فلم سوریا ونشی کی ریلیز پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی پولیس ڈرامہ فلم میں اسلاموفوبیا کو اجاگر کیا گیا جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف مرکزی کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔
پاکستانی فلم ڈنکی کنگ 19نومبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی
ہارون شاہد سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار
فلم سوریا ونشی میں نریندر مودی کے ایجنڈے کے مخالفین کو معمول پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بھارتی صحافی رانا ایوب نے دعویٰ کیا کہ فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد قوم دکھایا گیا ہے۔
بھارتی صحافی رانا ایوب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سوریاونشی نامی فلم میں مجرمانہ اسلاموفوبیا کو فروغ دے کر مسلمانوں کے خلاف جذبات ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر صدرِ مملکت نے بیان جاری کردیا۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ بھارت کیلئے خطرناک ہے کہ اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت اسے تباہ کردے۔ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ بھارتی معاشرے کے سمجھدار عناصر اسے روکیں گے۔
Dangerous for India. In this Islamophobic hatred India will destroy itself, no less. I hope & pray that sane elements within Indian society prevent this.
Milton Kandera wrote that 'the first step in liquidating a people is to erase its memory. Destroy its books, its culture, https://t.co/gcyX1sNnIE— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 16, 2021
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملٹن کنڈیرا نے لکھا ہے کہ کسی بھی قوم کو تباہ کرنے کیلئے پہلا قدم ان کی یادداشتوں کو صاف کرنا، کتابوں کی تباہی اور تہذیب و ثقافت کی بربادی ہوتا ہے۔
دوسری جانب بھارتی صحافی رانا ایوب کے ٹوئٹر بیان پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان عرف رز احمد نے بھی افسوس کا اظہار کیا تاہم بھارتی ہدایتکار نے تمام تر الزامات کو رد کردیا۔
— Riz Ahmed (@rizwanahmed) November 15, 2021
مسلمان کرداروں کی تصویر کشی کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا کہ گزشتہ فلمیں سنگھم، سنگھم 2 اور سمبا میں ہندو ولن پر ایسا ہی ردِ عمل کیوں سامنے نہیں آیا؟
انہوں نے فلم کو اسلاموفوبیا سے منسوب کرنے کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ سوریا ونشی نامی میری فلم کا ولن کسی مخصوص مذہب سے تعلق رکھتا ہے، اس کے پیچھے ہمارا کوئی خاص ایجنڈا نہیں تھا۔