منشیات کا اسمگلر مریض بن کر پمز اسپتال میں عیاشیوں میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منشیات کا اسمگلر مریض بن کر پمز اسپتال میں عیاشیوں میں مصروف
منشیات کا اسمگلر مریض بن کر پمز اسپتال میں عیاشیوں میں مصروف

اسلام آباد:غوری ٹاؤن فیز فور بی سے گرفتار ہونے والے منشیات کے بین الاقوامی سمگلر نے مبینہ طور پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے کرپٹ عملے کی ملی بھگت سے بیماری کا بہانہ بناکر پمز اسپتال میں ڈیرے جمالئے۔

ملزم دس روز سے اسپتال میں وی وی آئی پی مریض بن کر مزے لوٹنے میں مصروف ہے۔ ملزم چار ماہ قبل اینٹی نارکوٹکس فورس اسلام آباد کی ایک کامیاب کارروائی کے دوران اپنے ساتھی کے ہمراہ غوری ٹاؤن فیز فور بی میں واقع مکان سے 7 کلو 3 سو گرام ہیروئن سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف اسلام آباد کی ٹیم نے 8 جولائی 2021ء کو مخبر کی اطلاع پر مکان نمبر 515 گلی نمبر 9 غوری ٹاؤن فیز فور بی اسلام آباد میں ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران بین الاقوامی سمگلر جان محمد آغا اور اس کے ساتھی ناصر احمد کو سات کلو تین سو گرام ہیروئن سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس دوران ملزم کے زیر استعمال سیاہ رنگ کی ویزل گاڑی بھی قبضے میں لی گئی۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ملزمان یہ بھاری منشیات برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،تاہم اے این ایف نے ان کا یہ پلان ناکام بنا دیا۔

تھانہ اے این ایف اسلام آباد نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 67/21 درج کیا۔ بعدازاں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بوقت گرفتاری ملزم جان محمد آغا صحت مند تھا لیکن جیل عملے کی مبینہ ملی بھگت سے ملزم کو بیمار ظاہر کرکے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ وی وی آئی پی مریض بن کر مزے لوٹ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بااثر شخص نے راشن کا جھانسہ دیکر غریب خاتون کی عزت لوٹ لی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے ملاقات کے لئے روزانہ پچیس سے تیس افراد اس کے کمرے میں موجود رہتے ہیں جبکہ ملزم اپنی بیماری کے گراؤنڈ پر اب اپنی ضمانت کے لئے بھی ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

Related Posts