کراچی،مشہور و معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی جعلی بیہودہ تصاویر پھیلانے والے عناصر کو خبردار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
ڈرامہ انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میری کچھ تصاویر بیہودہ انداز میں ایڈٹ کرکے انٹرنیٹ پر وائرل کی جارہی ہیں۔
حمائمہ ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے فین پیجز سے درخواست کی گئی کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔
مزید پڑھیں:ہارون شاہد سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار