پاکستان نے 27 فروری سے اب تک بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے 27 فروری سے اب تک بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر
پاکستان نے 27 فروری سے اب تک بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری سے اب تک ہم نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا ہے اور لائن آف کنٹرول پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ متعدد بھارتی فوجیوں کو زخمی بھی کیا اور ان کے بنکرز تباہ کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم، حکومت کا تفصیلی معائنے پر غور

 میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہماری بری فوج  نے ان کے توپ خانوں اور گنوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور بھارتی فوج کو جگہ بدلنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک ائیر فورس  نے بھی  بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے  جبکہ بھارت اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس نے اپنے ہی  2 ہیلی کاپٹروں کو تباہ کردیا اور بھارتی  نیوی ابھی تک خوف و دہشت کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاک فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے رواں ہفتے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی آمد کی دعوت دی ، جس پر آج عالمی میڈیا اور متعدد ممالک کے سفیر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے پہنچے ۔

اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی سفارتی اہلکار لائن آف کنٹرول نہ  پہنچا جبکہ بین الاقوامی سفارت کاروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: عالمی میڈیا اور سفیر لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج بریفنگ دیں گے

Related Posts