کراچی، صدر میں پھر آگ لگ گئی، تاجروں میں خوف وہراس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، صدر کے علاقے میں پھر آتشزدگی، وکٹوریا سینٹر مارکیٹ میں آگ لگ گئی
کراچی، صدر کے علاقے میں پھر آتشزدگی، وکٹوریا سینٹر مارکیٹ میں آگ لگ گئی

شہرِ قائد کے علاقے صدر کی ایک اور مارکیٹ میں آگ لگ گئی، وکٹوریا سینٹر مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ سامنے آنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کی کو آپریٹو مارکیٹ  میں حال ہی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں قیتمی جانی و مالی نقصان ہوا۔ آج صدر میں واقع وکٹوریا سینٹر مارکیٹ مں آگ لگنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام حرکت میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردی کاخدشہ، صدرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کی جائیں۔خرم شیر زمان

کراچی، صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 2افراد زخمی، آگ پر قابو پالیا گیا

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے بر وقت نہ پہنچنے کے باعث دکاندار آتشزدگی پر اپنی مدد آپ کے تحت قابو پانے کی کوشش کرنے لگے۔ فائر بریگیڈ کنٹرول کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فائر فائٹرز کے ہمراہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ وکٹوریا سینٹر میں آتشزدگی کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ صدر کی کو آپریٹو مارکیٹ میں حال ہی میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل گئیں جبکہ تاجر برادری قیمتی سازو سامان سے محروم ہو گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی صدر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائر فائٹرز نے 7 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

آج سے 3 روز قبل کراچی کے علاقے صدر میں شام 5 بجے کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ فائر اسٹیشن کو آگ لگنے کی اطلاع شام 5 بج کر 45 منٹ کے قریب موصول ہوئی۔

خوفناک آتشزدگی کے باعث صدر مارکیٹ میں متعدد دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جن کی تعداد 50 کے قریب تھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں نقصان کا تخمینہ کروڑوں میں لگایا گیا۔

Related Posts