بابر اعظم اور شعیب ملک کی ڈھاکہ آمد، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم اور شعیب ملک کی ڈھاکہ آمد، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی
بابر اعظم اور شعیب ملک کی ڈھاکہ آمد، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے، دونوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کان تیجہ منفی نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے دوران  قومی  ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بابر اور شعیب ملک نے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر ڈھاکہ کے ہوٹل میں مقیم قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسلی تعصب پر تحقیقات، پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر آبدیدہ ہو گئے

قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کی بنگلہ دیش روانگی کا شیڈول جاری

قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے سے قبل ٹریننگ سیشن کا حصہ بنے گی۔ شعیب ملک اور بابر اعظم بھی تربیتی سیشن میں شریک ہوں گے جبکہ قومی اسکواڈ مسلسل 3 روز سے کرکٹ کی جم کر پریکٹس کر رہا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن دوپہر پونے دو بجے شروع ہوجائے گا جس کا دورانیہ 3 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے میزبان کرکٹ ٹیم کو تمام میچز میں شکست دینے کیلئے کمر کس لی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سالگرہ متحدہ عرب امارارت کی ریاست دبئی میں منائی جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شریک ہوئے۔ 

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر 2 روز قبل ثانیہ مرزا نے سالگرہ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا، جن میں انہیں اپنے بیٹے اور شعیب ملک کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

Related Posts