واٹس ایپ کا بزنس صارفین کی مدد کیلئے اہم اقدام، خاص فیچر متعارف کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ کا بزنس صارفین کی مدد کیلئے اہم اقدام، خاص فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ کا بزنس صارفین کی مدد کیلئے اہم اقدام، خاص فیچر متعارف کرادیا

نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بزنس صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کروادیاگیا۔

پیغام رسانی کی سب سے معروف ایپلی کیشن کے ذریعے بزنس صارفین اب اشتہارات بھی بناسکتے ہیں جن پر کلک کرکے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

اب واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ صارفین واٹس ایپ ٹولز سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خلائی ماہرین کا چاند پر آکسیجن سے متعلق اہم انکشاف

واضح رہے کہ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب واٹس ایپ کے اس اہم فیچر کے ذریعے یہ کام ممکن ہوسکے گا۔

Related Posts