دہشتگردی کاخدشہ، صدرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کی جائیں۔خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردی کاخدشہ، صدرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کی جائیں۔خرم شیر زمان
دہشتگردی کاخدشہ، صدرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کی جائیں۔خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا، دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر واقعے کی ہر سطح پر تحقیقات کی جائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے صدر، کو آپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے سے متاثر ہونے والے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر مراد شیخ، جنرل سیکریٹری یاسر بلوچ، رحمان موتی والا، امین شاہ اور علی رضا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ حکومت کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر حکومت اور اتحادیوں میں ڈیڈ لاک برقرار

آرام باغ ٹاؤن کے صدر دوست علی، رفیق آفریدی، جنرل سیکریٹری محمد سلمان ان، عدنان قادری، نجم صدیقی، راشد، فرحت راجپوت، اور جمشید بھی خرم شیر زمان کے ہمراہ تھے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ جب تک تاجر برادری کا انصاف نہیں ملتا، میں یہ جگہ چھوڑنے والا نہیں ہوں۔

واقعے سے متاثرہ تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ کمشنر کراچی کمیٹی تشکیل دے کر واقعے کی تحقیقات کرائیں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ تاجر برادری کا کتنا نقصان ہوا ہے۔ مارکیٹ کے باہر موجود فائر بریگیڈ وزیر اعظم کا کراچی کیلئے تحفہ ہے۔

تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہر سطح پر یہ انکوائری ہونی چاہئے کہ کہیں دکانوں کو جان بوجھ کر جلایا تو نہیں گیا یا ماضی کی طرح دہشت گردی تو نہیں کی گئی؟میڈیا بھی کراچی کی تاجر برادری کا ساتھ دے۔ حکومت کو بھی آمادہ کریں گے۔

رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں صوبائی حکومت کو اس بات پر آمادہ کرنے کی پوری کوشش کروں گا کہ جن کا نقصان ہوا، اس کا ازالہ کیا جائے۔ جس کی ذمہ داری بنتی ہے، اسی سے فریاد کی جائے گی۔ کراچی کا علاقہ صدر میرے حلقے میں ہے اور میں یہاں تاجر برادری کے ساتھ ہوں۔ 

 

Related Posts