سندھ اسمبلی، حکومت کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی، حکومت کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
سندھ اسمبلی، حکومت کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن روکنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں مبینہ طور پر قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نسلہ ٹاور کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کرلیا جس میں صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس بھی گرانے کا حکم

قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کو نسلہ ٹاور کے فیصلے پر نظر ثانی کیلیے خط لکھ دیا

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی متوقع قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی شہری سے گھر نہ چھینا جائے اور سپریم کورٹ اپنے فیصلوں پر نظرِ ثانی کرے۔  سندھ حکومت ذرائع نے تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ  نے نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس اور مکہ ٹیرس سمیت تمام تر غیر قانونی تعمیرات کو فوری گرانے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے۔

حال ہی میں نسلہ ٹاور کے مکینوں کو گھر خالی کرکے شہر کے دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔ ذرائع سندھ حکومت کے مطابق انسدادِ تجاوزات کے خلاف قرارداد منظور کروا کر متعلقہ فورمز پر بھجوائی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے گرین بیلٹ پر قبضے سے متعلق بڑا فیصلہ سنایا، عدالت نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کی گرین بیلٹ مکمل کلیئر کرانے اور تعمیر تمام گھر بھی گرانے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ای سی ایچ ایس میں گرین بیلٹ پر کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن بنانے سے متعلق کے الیکٹرک کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

 

Related Posts