جنید خان کادل سوز پیغام، ڈرامہ سیریل خدا اور محبت3 کو خداحافظ کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنید خان کادل سوز پیغام، ڈرامہ سیریل خدا اور محبت3 کو خداحافظ کہہ دیا
جنید خان کادل سوز پیغام، ڈرامہ سیریل خدا اور محبت3 کو خداحافظ کہہ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ جنید خان نے دل سوز پیغام کے ساتھ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3کو خدا حافظ کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں جنید خان نے سائیں سکندر کا کردار نبھایا جسے سوشل میڈیا صارفین نے سراہا۔ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں جنید خان کا کہنا تھا کہ سائیں سکندر کی طرف سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں عکسبند کیے گئے چند ناقابلِ برداشت تصورات

خدا اور محبت 3 کے اختتام پر اداکاروں کا فوٹو سیشن، تصاویر وائرل

معروف اداکار جنید خان نے کہا کہ خدا اور محبت 3 میں شامل فنکاروں اور تکنیکی عملے کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہر ایک نے اتنی محنت کی کہ ہمارے ڈرامہ سیریل کے پراجیکٹ نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی جبکہ حال ہی میں خدا اور محبت کی آخری قسط نشر کی گئی۔

اداکار جنید خان نے کہا کہ میں اسپاٹ بوائے سے لے کر پروڈکشن ہیڈ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی سمیت ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اتنا شاندار اسکرپٹ حاصل کرکے اس پر اتنا ہی اعلیٰ سطحی کام کیا گیا۔ ڈرامے کے پروڈیوسرز نے بھی انتھک محنت کی۔

مشہورومعروف اداکار جنید خان نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے اختتام پر اپنے الوداعی پیغام میں تمام تر کاسٹ اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین کام سامنے لانے پر سب سے آخر میں ڈائریکٹر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

Related Posts