ملک میں ڈالر کی تیز اڑان، قیمت 178روپے سے بھی تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dollar price reached Rs 178 in open market

کراچی: ڈالر کی اونچی پرواز کے سبب انٹر بینک میں نرخ 175 اور اوپن مارکیٹ میں ریٹ 178 سے بھی زائد ہوگئے۔

 جمعہ کو بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی جس کے سبب ڈالر کے انٹربینک ریٹ 175 روپے اور اوپن مارکیٹ نرخ 178 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 176 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.62 روپے کے اضافے سے 175.72 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50 روپے کے اضافے سے 178 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مندی،81ارب ڈوب گئے

ماہرین نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے موخر ادائیگیوں پر خام تیل کے عوض ادائیگیوں کے دبائو کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے ڈالر کی قدر بے لگام ہوتی جارہی ہے۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر1روپے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی۔

اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234روپے سے بڑھ کر 235روپے اور قیمت فروخت236.50روپے سے بڑھ کر238روپے کی سطح پر جا پہنچی ۔

Related Posts