کراچی میں ڈی ایم سیز ختم، ٹاؤن سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh government decides to restore town system in Karachi

کراچی:سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کی تیاری کرلی، کراچی میں ڈی ایم سیز ختم کر کے ٹاؤنز کو بحال کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے لوکل گونمنٹ ایکٹ میں دیگر ترامیم کے ساتھ ایک اہم فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ کراچی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز جو شہریوں کو ماضی کے ٹاؤن سسٹم کے مقابلے میں بہتر اور بروقت میونسپل سروسز فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں انہیں ختم کر کے جنرل پرویز مشرف کے دور میں متعارف کرائے گئے ٹاونز کو بحال کر دیا جائے۔

مزید پڑھیں:مردم شماری پر تحفظات، کیاسندھ میں بلدیاتی انتخاب نہیں ہونگے ؟

واضح رہے 2001کے بلدیاتی سسٹم میں کے ایم سی کے علاوہ اٹھارہ ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا تھا جبکہ یونین کونسلیں بھی فرائض انجام دیتی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئند ہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ترمیمی بل کی اسمبلی منظوری کا امکان ہے جس کے بعد ٹاؤنز بحا ل ہو جائیں گے۔

ٹاونز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم شاید یو سیز کی موجودہ تعداد ہی برقرار رہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کراچی کے حوالے سے دوسری بڑی تبدیلی واٹر بورڈ کو میئر کے ماتحت کیا جا رہا ہے اس کا چیئرمین ماضی کی طرح وزیر بلدیات کے بجائے میئر ہو ا کرے گا۔

Related Posts