کراچی: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے معروف اداکارہ متھیرا پر الزامات کی بارش کردی، انہوں نے کہا کہ متھیرا اوپر سے نیچے تک مصنوعی ہیں۔
اپنی ویڈیو میں حریم شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متھیرا کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ میری مقبولیت کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، مجھے کچھ نہ کرتے ہوئے بھی متھیرا سے زیادہ فین پسند کرتے ہیں، میں اس پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے اس حقیقت کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ متھیرا کو فحش اشتہارات اور بولڈ اسکرپٹ کے ارد گرد ریگولیٹ کرنے والے دیگر پروجیکٹس میں حصہ لینا پڑا، لیکن وہ اب بھی وہ مقبولیت حاصل نہیں کر پائیں جو میں نے حاصل کی ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے اتنی شہرت قسمت کی وجہ سے حاصل کی ہے اور حسد سے ترقی حاصل نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ متھیرا اوپر سے نیچے تک مصنوعی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر متھیرا مجھے براہ نشانہ نہ بناتیں تو کبھی ان پر تنقید نہیں کرتی۔
واضح رہے اس سے قبل حریم نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی کیونکہ ان کی شادی کی خبر انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں عکسبند کیے گئے چند ناقابلِ برداشت تصورات