چھاتی کے کینسر سے ہر سال 40 ہزار اموات باعث تشویش ہیں،بیگم ثمینہ عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھاتی کے کینسر سے ہر سال 40 ہزار اموات باعث تشویش ہیں،بیگم ثمینہ عارف علوی
چھاتی کے کینسر سے ہر سال 40 ہزار اموات باعث تشویش ہیں،بیگم ثمینہ عارف علوی

اسلام آباد: بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ چھاتی کے کینسر کی وجہ سے ہر سال 40 ہزار اموات باعث تشویش ہیں،خواتین چھاتی کے کینسر کی علامات کو جانیں، ہر مہینے 5 منٹ تشخیص کیلئے نکالیں،بروقت تشخیص سے تکلیف اور علاج میں خرچہ بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

بیگم ثمینہ عارف علوی نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے صحت میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھاتی کے کینسر کی وجہ سے ہر سال 40 ہزار اموات باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے چھاتی کا کینسر خاموشی سے پھیلتا رہتا ہے، خواتین معاشرتی اقدار کی وجہ سے اس مرض کے بارے میں بات نہیں کرتی۔

انہوں نے کہاکہ خواتین چھاتی کے کینسر کی علامات کو جانیں، ہر مہینے 5 منٹ تشخیص کیلئے نکالیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی اسٹیج میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص سے بچاؤ کے امکانات 98 فیصد تک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بروقت تشخیص سے تکلیف اور علاج میں خرچہ بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کیلئے صحت مند طرز زندگی اپنائیں، متوازن غذا کھائیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین عہد کریں کہ وہ چھاتی کے کینسر کی علامات اور تشخیص کے بارے میں دس خواتین تک پیغام پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نرسز کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی آگاہی پھیلانا حکومت کا احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہاکہ سول، ملٹری اداروں، فلاحی تنظیموں، میڈیا اور تعلیمی اداروں نے آگاہی مہم میں بھرپور ساتھ دیا۔بیگم ثمینہ علوی نے کہاکہ لوگوں میں اس سال بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی بڑھ رہی ہے۔

تقریب سے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی کے پاکستان کیلئے نمائندہ، بختیار قادروو، نے بھی خطاب کیا۔ بختیار قادر وو نے کہاکہ بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا بیڑا اٹھانا قابل تعریف ہے۔

پاکستان میں ایشیائی ممالک میں چھاتی کے کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے ملک بھر یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں: 50فیصد خواتین چھاتی کے کینسر کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، صدر مملکت

تقریب کے اختتام پر بیگم ثمینہ عارف علوی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔بیگم ثمینہ عارف علوی کو بریسٹ کینسر، تولیدی صحت اور خواتین کیلئے ذہنی سپورٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Related Posts