پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں شعیب ملک کی تیز ترین نصف سنچری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں شعیب ملک کی تیز ترین نصف سنچری
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں شعیب ملک کی تیز ترین نصف سنچری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں اپنی پہلی اور ناقابلِ شکست پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی، میچ میں شعیب ملک نے تیز ترین نصف سنچری اسکور کرکے شائقینِ کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرلی جس پر شعیب ملک کو سوشل میڈیا صارفین نے  خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب اخترکا پی ٹی وی کے 10 کروڑ ہرجانے کے نوٹس پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کرگروپ 2میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر شعیب ملک نے اپنی اننگز کے دوران 6 چھکے اور 1 چوکا لگا کر پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔ قبل ازیں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا جو شعیب ملک نے توڑ دیا ہے۔

عمر اکمل نے 11 سال قبل 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر بھی 50 رنز اسکور کیے تاہم شعیب ملک کی اننگز بہترین رہی۔

شعیب ملک نے گزشتہ شب اپنے ہی 2 سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے۔ انہوں نے 2017 اور 2018 میں بالترتیب سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 23، 23 گیندوں پر 50 رنز کا ہدف عبور کیا تاہم حالیہ میچ کی کارکردگی کو یادگار قرار دیا جارہا ہے۔ 

 

 

Related Posts