نبئ اکرم ﷺ نے ریاستِ مدینہ کیلئے اپنی ذات کا عملی نمونہ پیش کیا۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نبئ اکرم ﷺ نے ریاستِ مدینہ کیلئے اپنی ذات کا عملی نمونہ پیش کیا۔وزیراعظم
نبئ اکرم ﷺ نے ریاستِ مدینہ کیلئے اپنی ذات کا عملی نمونہ پیش کیا۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نبئ اکرم ﷺ نے ریاستِ مدینہ کیلئے اپنی ذات کا عملی نمونہ امت کے سامنے پیش کیا جنہیں صادق اور امین کے القابات سے پکارا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے ریاستِ مدینہ کیلئے اپنی اعلیٰ ترین مثال سامنے رکھتے ہوئے پہلے اخلاقی معیارات کو بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم سے زیادہ ناموس رسالت ﷺ پر کسی نے بات نہیں کی۔عمران خان

رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب فکری سوچ سے لائے تھے، وزیراعظم 

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبئ آخر الزمان ﷺ نے ریاستِ مدینہ کو عظیم ترین تہذیب بنانے کیلئے اپنی ذات کا عملی نمونہ پیش کیا اور اپنی ذات کی اعلیٰ ترین مثال سامنے رکھ کر صادق اور امین کہلائے۔ 

 

پیغام کے ساتھ  وزیر اعظم عمران خان نے جوناتھن ہولسلیگ کے مضمون آزادی سے غداری کے اقتباس کا حوالہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی قوم صرف دیواریں بلند کرکے خوش قسمت نہیں بنتی جبکہ اس کی اخلاقیات تباہ ہوچکی ہوں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب تلوار سے نہیں فکری سوچ سے لائے تھے۔ مدینہ کی ریاست ہمارے لیے تابندہ مثال ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے اچھے اور برے میں تمیز کی بنیاد پر اخلاقی معیارات بلند کیے۔  

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں گزشتہ ماہ رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ کے ذریعے انصاف کا درس دیا کیونکہ انصاف کے یکساں نظام کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے۔

Related Posts