لاہور میں اسکول کے پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی، پولیس کارروائی میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9th grader allegedly assaulted by school principal in Lahore

لاہور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نجی اکیڈمی کے پرنسپل پر نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق افتخار نامی پرنسپل نے نویں جماعت کے طلبہ کو اتوار کو اضافی کلاسز کے لیے اکیڈمی بلایا۔ دوسرے طلباء کو بھیجنے کے بعد وہ مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کو لیب روم میں لے گیا ۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کی جانب سے عدم تعاون پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ دو روز قبل پیش آنے والے اس واقعے کے باوجود وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ حکام نے کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور نتائج کا انتظار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔

اگست 2024 میں لاہور کے گنگا رام اسپتال میں ایک پانچ سالہ بچی کو ایک چوکیدار نے مبینہ طور پر ہراساں کیا تھا۔

ملزم کی شناخت عابد مسیح کے نام سے کی گئی تھی جس نے مبینہ طور پر اسپتال کی پانچویں منزل پر نوجوان لڑکی کے ساتھ بدفعلی کی جہاں اسے داخل کرایا گیا تھا اور اسے طبی امداد دی جا رہی تھی۔

مدرسے کے طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی کی والدہ سو رہی تھی، بیدار ہونے پر اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو دیکھا اور خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

پولیس نے کیس میں ملوث ملزم عابد مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا تھا۔

مبینہ طور پر عابد نے ایک ویڈیو بیان میں جرم کا اعتراف کیا ہے، جسے جاری تفتیش کے حصے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام اس اعترافی بیان کی بنیاد پر مقدمہ کی کارروائی کر رہے ہیں۔

اسی طرح جولائی 2024 میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک نو سالہ بچی کو خود ساختہ جعلی ڈاکٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی میں ملوث ڈاکٹر کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں واقع کلینک میں خود ساختہ ڈاکٹر نے اسے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Related Posts