گلگت بلتستان کے 98 سالہ معذور شہری نے سخت سردی میں ووٹ ڈال دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کے 98 سالہ معذور شہری نے سخت سردی میں ووٹ ڈال دیا
گلگت بلتستان کے 98 سالہ معذور شہری نے سخت سردی میں ووٹ ڈال دیا

گلگت بلتستان میں اسمبلی کے انتخابات کیلئے 98 سالہ معذور شہری نے بلند ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت سردی میں بھی اپنا ووٹ اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعبان علی نامی گلگت بلتستان کے بزرگ شہری شدید سردی میں بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن جا پہنچے جکہ 1 ٹانگ سے معذور شہری نے ووٹ کاسٹ کیا ہے جو ان کے بلند عزم و حوصلے کا ثبوت ہے۔

بزرگ شعبان علی نے جعفر آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 21 میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ حیرت انگیز طور پر سخت سردی کی پروا نہ کرتے ہوئے دیگر معذور اور خصوصی افراد بھی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے جوق درجوق پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔

شعبان علی کے ساتھ ساتھ 80 سالہ احمد علی بھی پوتے کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن آئے۔ ووٹنگ کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے 5 بجے شام تک جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  انتخابات میں اہم سیاستدان آمنے سامنے، سخت مقابلہ متوقع

Related Posts