لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے شناخت پریڈ کے عمل میں شناخت نہ ہونے والے ملزمان کو ڈسچارج کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس کی استدعا پر عدالت نے شناخت پریڈ پر ملزمان کو جیل بھجوا یا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزمان کو ڈسچارج کیا اور مقدمے سے ڈسچارج ہونے والوں میں حمید اسحاق،اسد علی، طفیل سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایم ایم نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی گرفتار
پی ٹی آئی رہنماء اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کرکے گھر پہنچے تھے، اطلاعات موصول ہورہی ہیں انہیں سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔