کورونا وائرس کے باعث 84 فیصد پاکستانیوں کی آمدنی میں کمی ہوئی۔گیلپ سروے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کورونا وائرس کے باعث 84 فیصد پاکستانیوں کی آمدنی میں کمی ہوئی۔گیلپ سروے
کورونا وائرس کے باعث 84 فیصد پاکستانیوں کی آمدنی میں کمی ہوئی۔گیلپ سروے

اسلام آباد: آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے پاکستان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 84 فیصد پاکستانی شہریوں کے آمدن کے ذرائع متاثر ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  گیلپ پاکستان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں پر معاشی اثرات کا تجزیہ کرنے کے لیے ہم نے آن لائن سروے منعقد کیا جس میں 84 فیصد پاکستانیوں نے دعویٰ کیا کہ وائرس کے باعث ان کی آمدن میں واضح کمی ہوئی ہے۔

آن لائن سروے کے نتائج کے مطابق  68 فیصد (ہر 10 میں سے 7) پاکستانیوں نے بتایا کہ  کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ہمیں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 30 سے 39 سال کی عمر رکھنے والے 90 فیصد پاکستانی شہری آمدن کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  عالمی سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے پاکستان میں خودکشی کے رجحان کے حوالے سے سروے  رپورٹ شائع کردی۔

 ٹوئٹر پر  گزشتہ روز اپنے پیغام میں  گیلپ سروے نے بتایا کہ ہم نے خودکشی کے رجحان پر آن لائن سروے منعقد کیا۔ 

مزید پڑھیں: گیلپ سروے نے  خودکشی کے رجحان پر رپورٹ شائع کردی