اسلام آباد:آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق 82 فیصد پاکستانی شہری اپنے آپ کو صحت مند سمجھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ سروے پاکستان نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایک واضح اکثریت یعنی 82 فیصد پاکستانی خود کو صحت مند کہتے ہیں جبکہ 15 فیصد پاکستانیوں کی رائے اِس کے برعکس ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے عوام سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنی مجموعی صحت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ کیا آپ اپنے آپ کو صحت مند سمجھتے ہیں یا آپ کے خیال میں آپ کی صحت اچھی نہیں ہے؟
اس سوال کے جواب میں دنیا بھر کے 4 فیصد لوگوں نے کہا کہ ہماری صحت درست نہیں ہے۔ 19 فیصد عوام نے جواب دیا کہ ہماری صحت بہت اچھی ہے جبکہ 58 فیصد نے یہ رائے دی کہ ہماری صحت ٹھیک ہے۔ 19 فیصد لوگوں نے کہا کہ شاید ہماری صحت درست نہیں۔
دوسری جانب جب یہ سوال پاکستانیوں سے کیا گیا تو1 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہماری صحت درست نہیں۔ 23 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہماری صحت بہت اچھی ہے۔ 59 فیصد نے کہا کہ ہماری صحت ٹھیک ہے جبکہ 14 فیصد نے کہا کہ شاید ہماری صحت درست نہیں۔
A significant majority of Pakistanis (82%) consider themselves #healthy, 15% say otherwise (Gallup Pakistan & WIN World Survey)https://t.co/fCCK3HGoFv#healthcare #healthylifestyle pic.twitter.com/CMtJNspS1P
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 8, 2020