اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے 80 نئے کیسز ریکارڈ، 196 مریضوں کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21ہزار233 ٹیسٹ کیے گئے اورملک بھر میں کورونا کے 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
پہلے سے متاثرہ 196 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اس عرصے کے دوران کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی۔
COVID-19 Statistics 22 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,233
Positive Cases: 80
Positivity %: 0.37%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 196— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 22, 2022
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد نئی دہلی کے حکام نے ماسک پہننے کو دوبارہ لازمی قرار دیدیا ہے۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کاکہنا ہے کہ حال ہی میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر اور جیسا کہ ماہرین نے مشورہ دیا ہے ، جانچ کو بڑھانے ، ہدف شدہ آبادی کی ویکسی نیشن کوریج پر توجہ مرکوز کرنے اور پابندیوں کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جے ایس ایم یو اسٹیٹ آف دی آر ٹ مردہ خانے کا افتتاح کر دیا