فیصل آباد کے نواحی علاقے میں کھیتوں سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جسے مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
لاش برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق یہ بچوں سے زیادتی اور قتل کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات اسی علاقے میں دیکھنے میں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کینٹ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر: گزشتہ 3 روز میں 4 ڈکیتیاں ہوئیں
علاقہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے لیے عینی شاہدین اور عوام سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے جبکہ بچے کی برآمدہ لاش سے ثابت ہوتا ہے کہ قتل کرنے سے قبل اس پر جنسی تشدد کیا گیا تھا۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات انتہائی پریشان کن ہیں جس کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔ جلد مقدمے کا اندراج کرکے ملزموں کو گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغواء کے واقعات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کا ڈی این اے بچوں کے ڈی این اے سے میچ کرگیا یہ ملزم اس سے قبل بھی 5 سالہ بچے سے بدفعلی میں ڈیڑھ سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔
مزیدپڑھیں: چونیاں میں 4 بچوں کوزیادتی کے بعدقتل کرنےوالاملزم گرفتار