لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاوں، 28 ہزار بوریاں برآمد

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  لاہور سے کالعدم تنظیم کے اختر نواز اور محمد عثمان بھی گرفتار ہوئے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع بشمول گوجرانوالہ سے 4، ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک ایک دہشت گرد گرفتار ہوا۔

گرفتار دہشت گردوں میں فواد اللہ، فقیر محمد، آصف نواز، ضیاء الرحمان، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن کے خلاف 6 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشترکہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر میں رواں ہفتے 402 کومبنگ آپریشنز ہوئے جن میں 22 ہزار 921 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔

حکام کے مطابق 118 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے خلاف 89 مقدمے درج کر لیے گئے۔

 

Related Posts