نئی دلچسپ ڈرامہ سیریل “‘ڈور”‘ریلیز کرنے کی تیاری مکمل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

7th Sky Entertainment All Set to Release Intriguing new Drama serial ‘Dour’

کراچی :عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی کی بے مثال جوڑی کی سربراہی میں سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ، پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا نمایاں ترین نام بن چکا ہے جو اب ایک طاقتور عورت اور اس کے تاریک ماضی کی کہانی ‘ڈور’ پیش کررہا ہے جس میں اظفر رحمن خان، حنا الطاف اور علی عباس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈورکی کہانی ایک بااثر اور حاکمانہ مزاج کی عورت مسز احتشام اور اس کے دو بچوں ابنان اور رومان کے گرد گھومتی ہے۔ مسز احتشام کا ماضی تاریک تھا اور وہ اسے ہرایک چھپانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔تاہم جب رومان ، نچلی متوسط فیملی سے تعلق رکھنے والی ایک دوشیزہ اسماء کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے تو مسز احتشام کو اس سے خطرہ محسوس ہوتاہے۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کا ساؤنڈ ٹریک 10 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا

چنانچہ مسز احتشام اسماء کی زندگی کو حددرجہ مشکل بنانے کا فیصلہ کرتی ہے۔آگے کیا ہوگا، یہ ایک سوال ہے کہ کیا اسماء اپنی ساس کے ماضی سے پردہ اٹھاسکے گی اور اس کے خلاف کھڑے ہوکر رومان کی فیملی کی حقیقت کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی؟۔

‘ڈور’ کے ہدایتکار مظہر معین ہیں اور اسے ساجی گل نے تحریر کیا ہے جبکہ یہ کہانی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کی ہے۔ کاسٹ میں ثانیہ سعید، عفت عمر، سلیم معراج، فضیلہ قاضی، نیّر اعجاز ، عدیلہ خان، حارث وحید اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ منگل 29جون سے پیش کیا جائے گا۔

Related Posts