ضلع وسطی سے اب تک 75ہزار میٹرک ٹن کچرا اٹھایا لیاگیاہے،اسماعیل راہو

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh buys 120,000 tonnes of wheat: Ismail Rahu
v

کراچی :صوبائی وزیرزراعت اسماعیل راہو اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی نے ڈی سی ضلع وسطی کے ہمراہ موسیٰ گوٹھ،مجاھد کالونی، نارتھ ناظم آباد کا دورہ کرنے کے دوران کے سی آر ٹریک کے اطراف جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور میونسپل کمشنر کو تین دن میں کے سی آر ٹریک کو صاف کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی جب تک صاف نہیں ہوتا اس وقت تک مہم جاری رہے گی۔ ضلع وسطی سے اب تک 75 ہزار میٹرک ٹن کچرا اٹھایا گیاہے۔ضلع وسطی میں قبضہ مافیہ کے خلاف اینٹی انکرو چمنٹ کو کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

کراچی میں صفائی مہم ختم نہیں ہوگی۔صفائی کرنے والے بلدیاتی اداروں کے ساتھ سندھ حکومت مکمل تعاون کرتی رہے گی۔سندھ حکومت نے سیاست چمکانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خاطر صفائی مہم شروع کی۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ میئر کراچی کی بھی ذمہ داری ہے کہ صفائی کروائیں مگر وہ لاپتا ہیں۔میئر کراچی دس دن سے لاپتا ہیں ان کو کراچی کے عوام ڈھونڈ رہے ہیں ،جن کی ذمہ داری تھی ان نفیس لوگوں نے کئی سالوں سے کراچی سے کچرا نہیں اٹھایا۔

Related Posts