پورٹ قاسم اتھارٹی نے حج وعمرے کی قرعہ اندازی میں پورٹ قاسم کے 70ملازمین کو حج وعمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔
پورٹ قاسم کے چیئرمین ریئر ایڈ مرل (ر) سید حسن ناصر شاہ کی نگرانی میں پورٹ قاسم ملازمین کی حج وعمرے کی قرعہ اندازی کی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایڈمن نعمان خان، ذو الفقار احمد خان، رئیر ایڈمرل شاہد احمد رئیر اایڈمرل جاوید اقبال ڈائریکٹر ویلفیئر مغیث الوریٰ فصیح سی بی اے کے چیئرمین شہبازبھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
’پاکستان کیخلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا‘، جاوید اختر کے متنازع بیان پر علی ظفر ناراض
قرعہ اندازی کے ذریعے سات افسران کو حج جبکہ دس کوعمرےکےلیے جبکہ18 اسٹاف کو حج اور 35 ملازمین کوعمرے کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔
قرعہ اندازی پورٹ قاسم اتھارٹی کی مسجد باب الاسلام میں عمل میں لائی گئی۔