لاہور، گرین ٹاؤن میں نجی اسکول کی دیوار گر گئی، 7 سالہ طالبہ جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، گرین ٹاؤن میں نجی اسکول کی دیوار گر گئی، 7 سالہ طالبہ جاں بحق
لاہور، گرین ٹاؤن میں نجی اسکول کی دیوار گر گئی، 7 سالہ طالبہ جاں بحق

لاہور: گرین ٹاؤن میں نجی اسکول کی خستہ حال دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں ایک 7 سالہ طالبہ جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بوسیدہ دیوار پر دھوپ سے بچنے کیلئے ترپال ڈالی گئی تھی جو دیوار کے ساتھ ہی طالبات پر گر گئی۔ نور فاطمہ، تعزیم اور اقراء زخمی ہوگئیں جبکہ 7 سالہ ایشال حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئی جو جانبر نہ ہوسکی۔

بعد ازاں واقعے کی اطلاع بچیوں کے والدین کو دی گئی جو اسکول پہنچ گئے۔ والدین کا کہنا ہے کہ دیوار اسکول انتظامیہ کی غفلت کے باعث گری کیونکہ بوسیدہ دیوار کی مرمت بروقت نہ کی جاسکی۔ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

زخمی ہونے والی بچیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ نجی اسکول کو سیل کردیا۔ وزیرِ تعلیم پنجاب جناح ہسپتال پہنچے اور زخمی طالبات کی عیادت بھی کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

 یہ افسوسناک واقعہ کاہنہ کے علاقے کچوانہ گاؤں میں رواں برس 25 جنوری کو پیش آیا۔ سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے کے باعث 32 سالہ بشریٰ اپنے بیٹے رحمان سمیت جاں بحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کاہنہ میں سرکاری اسکول کوارٹر کی چھت گر گئی، ماں اور بیٹا جاں بحق

Related Posts