شکارپور میں خطرناک حادثے کے باعث 7 افراد شدید زخمی ہو گئے، ڈرائیور گرفتار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Bodies of 9 victims recovered, 2 still missing after van plunges into canal

سندھ کے شہر شکار پور میں خطرناک وین حادثے کے باعث 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے  ڈرائیور کو مبینہ طور پر واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے  گرفتار کر لیا ہے۔

شکارپور کے علاقے رستم چوک کے قریب وین اور رکشے کے مابین شدید تصادم کے باعث 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس کا سبب وین میں بریک فیل بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دادو میں 11 سالہ بچی کاری کے الزام میں سنگسار

حادثے کے دوران وین بریک فیل ہونے کے باعث نہ صرف رکشے سے ٹکرائی بلکہ بے قابو ہو کر ایک کریانہ اسٹور میں جا گھسی جس سے کافی نقصان ہوا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقعے پر پہنچ کر زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بلوچستان کے علاقے مکران میں کوسٹل ہائی وے کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں نیوی اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ  26 نومبر کو کراچی سے تقریباً 270 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی حدود میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں اورماڑہ سے کراچی کی طرف جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں29افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مکران ہائی وے پربس حادثہ ،نیوی اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق