قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم سے 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں توراوسکی کے مقام پر سامنے سے آنے والی بس اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 شدید زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کورنگی سے 14سال کی دو بچیاں لا پتہ، مقدمہ درج
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی۔