کورنگی سے 14سال کی دو بچیاں لا پتہ، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی سے 14سال کی دو بچیاں لا پتہ ہوگئیں
کورنگی سے 14سال کی دو بچیاں لا پتہ ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں کورنگی نمبر 2کی رہائشی 14 سالہ 2 سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں، جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق 14 سالہ کنزا بنت محمد جنید اور اس کی سہیلی 14 سالہ نائلہ دختر محمد نوید پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئی ہیں۔

کنزا کے والد محمد جنید کا پولیس کو دی گئی درخواست کہنا تھا کہ نائلہ کورنگی نمبر دو میں گھر آئی تھی، دونوں گورنمنٹ ملت اسکول کورنگی ٹی ایریا میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتی ہیں، دونوں بچیوں کی دوستی بھی اسکول میں ہی ہوئی تھی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں بچیاں بوقت تین بجے دن گھر میں کام کررہی تھیں اور میں گھر کی چھت پر تھا، ساڑھے تین بجے گھر کی چھت سے نیچے آیا تو دونوں بچیاں گھر سے لاپتہ تھیں، گھر والوں نے بتایا کہ دونوں بچیاں گھر سے باہر گئی ہیں۔

محمد جنید کے مطابق کافی دیر ہوجانے پر پریشانی محسوس ہوئی اور اسی اثناء میں نائلہ کے والد نوید بھی بیٹی کو لینے آگئے، دونوں نے مل کر بچیوں کو علاقے میں تلاش کیا اور معلومات حاصل کیں لیکن بچیوں سے متعلق معلومات نا ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں:سبسڈی پر آٹے کا تھیلا خریدتے ہوئے 6 بچوں کا باپ جاں بحق

محمد جنید کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں اغوا کی دفعات 364 اے کے تحت درج کیا گیا۔جبکہ علاقہ مکینوں اور بچیوں کے والدین کی جانب سے تاحال بچیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Related Posts