کراچی:عدالتی حکم پر کراچی میں نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے، 15 منزلہ عمارت کی 7 منزلیں گرا دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق نسلہ ٹاور کی 4 منزلوں پر پارکنگ اور 11 پر رہائشی فلیٹ تھے، 11 میں سے 7 رہائشی منزلیں گرائی جاچکی ہیں جبکہ بالائی منزل پر مشینری لگا کر عمارت کو گرانے کا کام مسلسل جاری ہے۔
عمارت گرانے کا کام کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت نسلہ ٹاور کے اطراف کے تمام روڈ مکمل بند کئے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گرائے جانے والے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی تفتیش بھی جاری ہے، تفتیشی حکام نے بتایا کہ نسلہ ٹاور کا نقشہ 2013 میں منظور ہوا، اس وقت ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمشید ٹاؤن صفدر مگسی تھے۔
مزید پڑھیں:نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار