مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 67واں روز،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام بدستور بند

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 67واں روز،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام بدستور بند
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 67واں روز،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام بدستور بند

مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے ظالمانہ بھارتی اقدام کے بعد  نافذ کرفیو آج  67ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت اور مواصلات کا نظام بدستور مکمل طور پر  بند ہے۔

بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل سخت پہرے کے باعث مظلوم کشمیریوں کو ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ معمولی اور زندگی بچانے والی ادویات بھی دستیاب نہیں۔  انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو کرفیو کے نفاذ کے دوران اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ کشمیری والدین کو بھارتی فوج سے اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کی کوئی امید نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈٹرمپ کا مواخذہ: وائٹ ہاؤس کا تحقیقات میں تعاون سے انکار

وادی میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے  بدستور بند ہیں اور مظلوم کشمیریوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے۔ موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ تمام دیگر ذرائع ابلاغ پر سخت پابندی عائد ہے۔ کشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز کشمیری سیاستدان بھی  زیادہ تر قید میں اور گرفتار ہیں یا پھر انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 67 روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری عوام معاشی مشکلات  کا شکار ہیں جبکہ بچوں کے لیے دودھ اور دیگر اشیائے ضروریہ انتہائی قلیل ہیں۔سری نگر ہسپتال میں طبی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہر روز کم از کم 6 مریض جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ فرانس نے اپنا ساختہ ایک رافیل لڑاکا جیٹ بھارت کے حوالے کردیا ہے۔بھارت نے 2016ء میں فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا سودا کیا تھا۔طیاروں کی کل مالیت 8 ارب 75 کروڑ ڈالر سے کچھ زیادہ ہے۔بھارت کو رافیل لڑاکا جیٹ حوالے کرنے کی تقریب فرانس کے جنوب مغرب میں واقع علاقے میرجنک میں طیارہ ساز فرم داسالٹ ایوی ایشن کے پلانٹ میں منعقدہ ہوئی ۔

مزید پڑھیں: فرانس سے متنازع سودے کے تحت خریدا گیا پہلا رافیل لڑاکا جیٹ بھارت کے حوالے

Related Posts