کراچی پولیس کی کارروائی، جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پرسیکٹر 5 ای میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے جن ملزمان کو گرفتار کیا ہے اُن میں سرورکمانڈو، عامر، اخترلڈو، طلحہ ڈانسر اور ساحل جبار شامل ہیں جبکہ انتہائی مطلوب گروہ سرغنہ جعلی پولیس اہلکار عدنان بھی دھرلیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 پستول، 16 موبائل فون جبکہ زیورات اور کیش بھی برآمد کیا۔ تفتیش کے دوران گروہ سرغنہ عدنان عرف جعلی پولیس والا نے اہم انکشافات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی تھانہ گنجمنڈی کے باہر منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

گرفتار ملزم شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپورسے تعلیم یافتہ ہے، ملزم کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 2 گروہ چلاتا تھا، سکھر سے 8 ہزار روپے میں پولیس کا جعلی کارڈ بنوایا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ سکھر میں 6 ماہ تک پی کیو آر میں تعینات تھا، سکھر ایم ٹی ورکشاپ میں اہلکار امداد حسین نے جعلی کارڈ بنا کردیا، جس کو وہ اپنے بچاؤ کیلئے استعمال کرتا تھا۔

ملزم وارداتوں کے لیے پستول 6 سے 8 ہزار کرایے پر بھی دیتا تھا، ملزم کراچی میں مختلف جگہوں پر سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات رہا، اس نے جولائی میں اللہ والا چورنگی سے موٹرسائیکل چوری کی موٹرسائیکل چلانے کے لیے جعلی ایفیڈیوٹ سوک سینٹر سے بنوایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ہتھیاروں کا فارنزک کروایا جائے گا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Related Posts