باجوڑ: خار عید گاہ مسجد کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ضلع باجوڑ میں خار عید گاہ مسجد کے قریب مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
باجوڑ
خار میں عیدگاہ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 6بجے جاں بحق
خواتین سمیت 6 دیگر افراد زخمی pic.twitter.com/kYMusDAl3t— MM News TV (@mmnewsdottv) January 3, 2023
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملبے تلے دبے 6 جاں بحق بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکالا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سال 2023کی پہلی چوری کی واردات
میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ نے بتایا کہ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا ہے۔