راولپنڈی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر 63 لاکھ لوٹ کر لے گئے، مزاحمت پر شہری زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہراہ فیصل پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3زخمی، ملزمان کی شناخت ہوگئی
شاہراہ فیصل پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3زخمی، ملزمان کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 63 لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر متاثرہ شہری زخمی ہوگیا ہے جو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیرئیر بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے پیر ودھائی انڈر پاس پر پیش آیا جہاں 3 نامعلوم مسلح ڈاکو گاڑی میں آئے اور ایوب خان نامی رکشے میں سوار شہری سے 1 لاکھ 90 ہزار ریال چھین لیے۔

لوٹی گئی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 63 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ایوب خان رکشے میں موجود تھا۔ ایوب خان نے تقریباً 63 لاکھ پاکستانی روپوں کے بدلے میں مال پلازہ صدر راولپنڈی سے 1 لاکھ 90 ہزار ریال وصول کیے تھے۔

نصیر آباد تھانے میں راولپنڈی پولیس نے مقدمہ دفعہ 394 کے تحت درج کر لیا۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی جبکہ واقعے پر تفتیش جاری ہے۔ زخمی شہری ایوب کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی پر حملے کا منصوبہ ناکام، اہم تنصیبات کے نقشے برآمد

Related Posts