لاک ڈاؤن کے دوران شادی شدہ جوڑوں کے جھگڑے بڑھ گئے ہیں۔53 فیصد پاکستانیوں کی رائے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران شادی شدہ جوڑوں کے جھگڑے بڑھ گئے ہیں۔53 فیصد پاکستانیوں کی رائے
لاک ڈاؤن کے دوران شادی شدہ جوڑوں کے جھگڑے بڑھ گئے ہیں۔53 فیصد پاکستانیوں کی رائے

پاکستان کے 53 فیصد شہریوں کے مطابق ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث شادی شدہ جوڑوں کے درمیان جھگڑے بڑھ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آن لائن سروے کے ادارے گیلپ سروے نے کہا کہ ہر 2 میں سے 1 یعنی 53 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو جھگڑوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آن لائن سروے کے دوران پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ آپ اِس بات سے کس حد تک متفق ہیں یا کتنا اختلاف کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باعث شادی شدہ جوڑوں کے جھگڑوں میں اضافہ ہورہا ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے 53 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم اِس بات سے پوری شدومد کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں کہ واقعی شادی شدہ جوڑوں کے جھگڑے لاک ڈاؤن کے باعث بڑھے جبکہ 15 فیصد پاکستانیوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

سروے کے دوران 15 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم اِس بات سے اتفاق نہیں کرتے  شادی شدہ جوڑوں کے درمیان جھگڑے لاک ڈاؤن کے دوران بڑھے ہیں جبکہ 27 فیصد پاکستانیوں نے اسی بات سے شدومد کے ساتھ اختلاف کیا۔ 

Related Posts