کراچی: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ نے کہاہے کہ جلد تشخیص نہ ہونے کے باعث چھاتی کے کینسر میں مبتلا 50 فیصد خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا کو بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے خطوط ارسال کردیئے ہیں، جس میں صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین میں کینسر کے چوالیس فیصد کیسز چھاتی کے کینسر کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد تشخیص ہونے سے مرض سے نجات پانے کا اٹھانوے فیصد امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ممنوع موضوع ہونے کی وجہ سے خواتین مرض کی جلد تشخیص نہیں کروا پاتی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بیگم ثمینہ علوی اور ان کی ٹیم نے اکتوبر میں لوگوں کو آگاہی کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ ان پروگراموں میں خود تشخیصی اور مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
جلد تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا 50 فیصد خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ اپنا معائنہ خود کرنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
آگاہی نہ ہونا، دیر سے ڈاکٹر سے رجوع چھاتی کے کینسر سے زیادہ شرح اموات کا باعث ہیں۔ دیر سے تشخیص کی وجہ سے ایک لاکھ میں سے 50 ہزار خواتین فوت ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کی کوششوں کا ساتھ دے۔ میڈیا تنظیمیں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنے لوگو کو “گلابی رنگ دیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پینڈورا پیپرز میں نامزد پاکستانیوں کی تحقیقات کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی