اسلام آباد(یاسین ہاشمی) تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاون فیز سیون میں قبضہ مافیا نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے مقامی وکیل سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا۔ حملہ آور نے موقع پر موجود پولیس وین پر پتھراو کرکے نقصان بھی پہنچایا۔
واقعہ اتوار کے روز سولہ فروری کو دن بارہ بجے پیش آیا۔بعدازاں زخمیوں کو پمزہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔
واقعات کے مطابق غوری ٹاون فیز سیون میں فیصل اسماعیل ایڈووکیٹ اپنے پلاٹ پر تعمیرات کرانے میں مصروف تھاکہ اسی دوران علاقے کے قبضہ مافیا یونس خان اور سراج خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آیا اور جھگڑا شروع کیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج: اسکول اور کالج کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات شروع