ہری پور: غازی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقے غازی کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار خاندان کا تعلق راولپنڈی کے نواحی علاقے چک شہزاد سے بتایا جارہا ہے، اور جاں بحق افراد غازی میں رشتہ دار کے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری پولیس نے جائے حادثہ سے ثبوت اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ عینی شاہدین سے تفصیلات لی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی