ایران میں شدید زلزلہ، پانچ افراد ہلاک،درجنوں گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iran earthquake
ایران میں شدید زلزلہ، پانچ افراد ہلاک،درجنوں گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے

تہران: ایران کے شہر تبریز میں جمعہ کی صبح شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے، زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے کہاکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرزمین تھی۔صوبائی گورنر کے مطابق زلزلے سے کم از کم 30 گھر تباہ ہوئے ، زلزلے سے متاثرہ مقام کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

Related Posts