لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے باعث 2 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپاہیوں نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدیدزخمی، آئی ایس پی آر

Related Posts