49 کرکٹرز پی سی بی کے لیول ون امپائرنگ اور میچ ریفریز کورس میں شریک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید اور سائنسی تقاضے اپنائے جانے لگے
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید اور سائنسی تقاضے اپنائے جانے لگے

لاہور: امپائرز اور میچ آفیشلزکے لیے منعقدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ون امپائرنگ اور میچ ریفریز کورس آج سے شروع ہوگیا ہے۔ کورس مجموعی طور پر 49 سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں تین ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں، جن کے نام عبدالرؤف ، سلمان بٹ اور بلال آصف ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب خان، عدنان رئیس، عمران علی، احمد سعید او رجہانگیر مرزا بھی نمایاں ہیں۔

اس کورس میں مجموعی طور پر 350 امیدوار شرکت کررہے ہیں، جنہیں پی سی بی ایلیٹ اور سپلیمنٹری پینل میں شامل میچ ریفریز کی جانب سے تربیت فراہم کی جاری ہے۔

کیمپ کے شرکاء کو امپائرنگ کے قوانین اور قواعد و ضوابط سے متعلق علم فراہم کیا جائے گا، جس کے بعد ان کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس دوارن شرکاء کے انٹرویوز اور فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔

اس کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور اسکول کی سطح پر امپائرنگ کرنے کے اہل ہوں گے، جس سے سابق کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کورس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اپریل میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

Related Posts