اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کہا کہ پنجاب کی 52فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ پاکستان بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں شہریوں کو ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ صوبہ سندھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 40فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اعلان کیا کہ پنجاب کی آدھی سے زیادہ آبادی کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگادی گئی ہے، انہوں نے ٹویٹ کیا، ”پنجاب پہلا صوبہ بن گیا ہے جس کی نصف سے زیادہ اہل آبادی کم از کم ایک خوراک 52٪ کے ساتھ ہے۔”
اسد عمر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، بلوچستان میں 17 فیصد،گلگت بلتستان میں 59 فیصد،اسلام آباد میں 87 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں 54 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48 فیصد ہوچکی ہے۔
Punjab becomes the first province to have more than half it’s eligible population with at least one dose at 52%. KP follows with 48%, Sind 40% and balochistan at 17%. Federal territories leading in vaccination with Islamabad 87%, AJK 59% & GB 54%. National average has reached 48%
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158 ہوگئی۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 580نئے کیسز رپورٹ، 19مزید شہری جاں بحق