پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ سامنے آیا۔
آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 62 ہزار 393 پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام ہوا، مارکیٹ میں 11 ارب روپے 26 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں 165 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 لاکھ 442 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2040 ڈالر فی اونس ہے۔