جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا
جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا

اسلام آباد: ملک میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، جبکہ جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد 288 ہوگئی ہے،جبکہ 15 ڈینگی کیسز دیہی اور 8 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں:منکی پاکس میں مبتلا 4مریض اسپتال منتقلی کے دوران فرار

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 438 تک پہنچ گئی۔

Related Posts